چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کی معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ’میں نے وزیر اعظم پاکستان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے اضافی عہدے سے دستبرداری کی درخواست کی تھی جو انھوں نے منظور کر لی ہے
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے گذشتہ ماہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سیپیک اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
تاہم مستعفی ہونے کے اعلان کے اگلے ہی روز وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا اور انھیں کام جاری رکھنے کو کہا ہے
Comments
Post a Comment