پوری دنیا کی عدالتی کارروائیوں میں استعمال ہونے والے اہم لاطینی اُصول!
پوری دنیا کی عدالتوں میں مندرجہ ذیل لاطینی اصول مانے جاتے ہیں اور تقریبا ہر عدالت ان اصولوں کی پیروی کرتی ہے:
(𝐢) 𝐀𝐂𝐂𝐔𝐒𝐀𝐑𝐄 𝐍𝐄𝐌𝐎 𝐒𝐄 𝐃𝐄𝐁𝐓 [𝐍𝐈𝐒𝐈 𝐂𝐎𝐑𝐀𝐌 𝐃𝐄𝐎]: 𝐍𝐎 𝐎𝐍𝐄 𝐎𝐔𝐆𝐇𝐓 𝐓𝐎 𝐁𝐄 𝐀𝐂𝐂𝐔𝐒𝐄 𝐇𝐈𝐌𝐒𝐄𝐋𝐅 .
اس کا مطلب ہے کہ ہر شخص کو حق حاصل ہے کہ اپنے آپ کو بے گناہ ہونے کا موقف عدالت میں لے چاہے وہ گنہگار کیوں نہ ہو اور اقبال جرم بھی اگر کرتا ہے تو وہ آزادانہ اور بغیر کسی دباؤ کے ہونا چاہیے۔
(𝐢𝐢) 𝐀𝐔𝐃𝐈 𝐀𝐋𝐓𝐄𝐑𝐌 𝐏𝐀𝐑𝐓𝐄𝐌: 𝐇𝐄𝐀𝐑 𝐓𝐇𝐄 𝐎𝐓𝐇𝐄𝐑 𝐒𝐈𝐃𝐄
یہ نہایت اہم لاطینی اصول ہے جو دنیا کے ہر قانون اور عدالت پر لاگو ہوتا ہے اس کا مطلب ہے کہ کسی ایک کو سنے بغیر فیصلہ نہیں دیا جا سکتا ہمیشہ دونوں فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ سنایا جائے۔
(𝐢𝐢𝐢) 𝐀𝐂𝐓𝐔𝐒 𝐃𝐄𝐈 𝐍𝐄𝐌𝐈𝐍𝐈 𝐅𝐀𝐂𝐈𝐓 𝐈𝐍𝐉𝐔𝐑𝐈𝐀𝐌 : 𝐀𝐍 𝐀𝐂𝐓 𝐎𝐅 𝐆𝐈𝐃 𝐂𝐀𝐔𝐒𝐄𝐒
𝐋𝐄𝐆𝐀𝐋 𝐈𝐍𝐉𝐔𝐑𝐘 𝐓𝐎 𝐍𝐎 𝐎𝐍𝐄
اس کا مطلب ہے کہ خدا کی طرف سے کیے گئے کسی بھی عمل کا جوابدہ کسی انسان کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ مثال کے طور پر کسی کا گھر بارش سے گر جائے تو وہ اس عمل کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکتا۔
𝐢𝐯) 𝐀𝐂𝐓𝐈𝐎 𝐏𝐄𝐑𝐒𝐎𝐍𝐀𝐋𝐈𝐒 𝐌𝐎𝐑𝐈𝐓𝐔𝐑 𝐂𝐔𝐌 𝐏𝐄𝐑𝐒𝐎𝐍𝐀: 𝐀𝐍𝐘 𝐑𝐈𝐆𝐇𝐓 𝐎𝐅 𝐀𝐂𝐓𝐈𝐎𝐍 𝐃𝐈𝐄𝐒 𝐖𝐈𝐓𝐇 𝐓𝐇𝐄 𝐏𝐄𝐑𝐒𝐎𝐍:
اس کا مطلب ہے کہ کسی شخص کے مرنے سے اس کے اوپر ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر کسی کے اوپر FIR ہوتو وہ خود بخود ختم ہو جائے کیونکہ جرم کا الزام صرف اس پر تھا جو مرگیا ہے۔ اسی طرح مرحوم کے کچھ حقوق بھی ختم ہو جاتے ہیں مثلاً اس نے کسی کے اوپر ہتک عزت کا مقدمہ کیا ہوا ہو تو وہ مقدمہ اس کے مرنے سے ختم ہو جائے گا۔
Comments
Post a Comment