Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2020

RIGHTS OF THE ACCUSED PERSONS

_*28 RIGHTS OF THE ACCUSED PERSONS*_ _1۔ ملزم کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ مجوزہ قوانین کے تابع نظر ہی اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔_ _Protection against arbitrary or unlawful arrest (Article 22 of the Constitution and Section 41, 55 and 151 of Cr.P.C.)_ _2۔ ملزم کی تلاشی غیر قانونی طریقے سے نہیں لی جائے گی۔_ _Protection against arbitrary or unlawful searches (Sec. 93, 94, 97, 100(4) to (8). and 165 of Cr.P.C.)_ _3۔ ملزم کو کسی ایک جرم کی دوہری سزا نہیں دی جائے گی۔_ _Protection against “Double Jeopardy” (Article 20(2) of the Constitution and Section 300 of Cr.P.C.)_ _4۔ ملزم کو وقوعہ کے وقت نافذالعمل قوانین کے تحت ہی سزا دی جائے گی نہ کہ وقوعہ کے بعد تبدیل شدہ قوانین کے تحت۔_ _Protection against conviction or enhanced punishment under ex-past facto law (Article 20(1) of the Constitution)_ _5۔ ملزم کو غیر قانونی طور پر قید نہیں رکھا جائے گا۔_ _Protection against arbitrary or illegal detention in custody (Article 22 of the Constitution and Sec. 56, 57 and 76

Reasons for Divorce

وہ وجوہات جن کی بنا پربیوی شوہر سے طلاق لے سکتی ہے Dissolution of Muslim Marriage By Wife اسلام میں طلاق دینے حق صرف شوہر کو حاصل ہے مگر مسلم شادی خاتمہ قانون 1939کی دفعہ 2 کے تحت بیوی نو جوہات کی بنا پر شوہر سے طلاق لے سکتی A women married under Muslim laws shall be entitled to obtain a degree of dissolution of marriage on following grounds اگر شوہر 4 سال سے لاپتہ ہو یا 4سال سے بیوی کی خبر گیری نہ کر رہا ہو تو بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے اگر شوہر بیوی کو دو سال سے خرچہ نہ دے رہا ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے اگر شوہر نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے اگر شوہر کو کسی جرم میں سات سال یا اس سے زیادہ کی سزا ہوئی ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے اگر شوہر عرصہ تین سال سے ازداجی زمہ داریاں ادا نہ کر رہا ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے اگر شوہر نامرد ہو اور جس کے ٹھیک ہونے کے بھی کوئی امکانات نہ ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے اگرشوہر ذہنی طور پر معذور ہوجاے

Criminal || Law || Advocacy کرایمنل_قانون_اور_وکالت_

#کرایمنل_قانون_اور_وکالت_ #چالان_مقدمہ_زیر_دفعہ_ 173_ضابطہ فوجداری ایف ۔ آئی ۔ آر اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تفتیشی آفیسر مقدمہ سے متعلقہ ضروری مواد اکٹھا کر کرے چودہ دن کے ادنر چالان ٹرائل کورٹ میں بھجنے کا قانونی طور پر پابند ہے۔ لیکن ہمارے ہاں عام طور پر چالان مقدمہ 14 دن کے اندر عدالت میں داخل نہیں کیا جاتا۔ اس سلسلے میں اکثر اوقات عدالتوں سے تفتیشی افسران کی سرزئش بھی ہوتی رہتی ہے اور ان کو جلد از جلد چالان عدالت میں داخل کرنے کا حکم بھی دیا جاتا ہے اور کبھی کبھارعدالت متعلقہ پولیس آفیسر کے خلاف قانونی کاروائی بھی کرتی ہے جن میں جرمانہ، تنخواہ کی قرقی، محکمانہ کاروائی وغیرہ شامل ہے۔ چالان مکمل اور نا مکمل دونوں صورتوں میں ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ #نوٹ : چالان رپورٹ میں کالم نمبر دو اور کالم نمبر تین اہمیت کے حامل ہیں۔ جو عرف عام میں خانہ نمبر دو اور خانہ نمبر تین کے نام سے مشہور ہیں۔ کالم نمبر دو جو کہ ملزمان گرفتار نہ کئے یا مجرمان اشتہاری ہوئے بارے جبکہ کالم نمبر تین جو ملزمان گرفتار کئے گئے ان کے بارے میں ہے جبکہ کالم نمبر دو سرخ روشنائی سے لکھا جاتا ہے۔

Secret of Success کامیابی کا راز ۔

کامیابی کا راز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے پچھلے دنوں ایک شخص کا انٹرویو سنا انٹرویو دینے والا دنیا کی کسی بڑی یونیورسٹی یا کالج تو دور کی بات شاید مڈل سکول تک بھی نہ گیا ہو گا مگر کامیابی کا وہ راز بتا دیا کہ شاید ہی کوئی ڈگری والا کسی کو بتا پائے وہ شخص ایک بکریاں پالنے والا چھوٹا سا فارمر ہے اس سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں اور جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے مگر کیمرہ مین نے جب بکریوں کا ریوڑ دیکھا تو اس میں تیرہ بکریاں تھیں اب اس نے تیرہویں بکری کے بارے میں پوچھا کہ یہ آپ نے کنتی میں شامل کیوں نہیں کی ؟ تو بکری پال کا جواب جو تھا وہ کمال کا تھا اور وہی جملہ دراصل کامیابی کا راز تھا اس نے کہا کہ بارا بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرہویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں ایک کی قربانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں اس لئے یہ بکری میں نے کنتی میں شامل نہیں کی گویا یہ تیرہویں بکری بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور باعث خیر وبرکت ہے یقین کریں کہ یہ کوئی مع

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی جعلی ڈگریوں کیخلاف کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ، پنجاب بار کونسل کے امیدواروں کی جعلی ڈگریوں کیخلاف کیس کی سماعت عدالت نے 7دسمبر تک پنجاب بار کونسل کے کامیاب امیدواروں ہی ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیدیا   ڈپٹی کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی عصمہ خان عدالت میں پیش  پنجاب بار کونسل کے الیکشن  کامیاب امیدوار ایڈووکیٹ جمیل اصغر بھٹی کے رولنمبر پر جاوید اقبال کا نام رجسٹرڈ ہے، ڈپٹی کنٹرولر داخلہ فارم بھی جاوید اقبال کے نام سے ہے، نمائندہ پنجاب یونیورسٹی  جمیل اصغر بھٹی کو 1992ء میں جاری رولنمبر در حقیقت جاوید اقبال کے نام سے جاری ہوا تھا، نمائندہ پنجاب یونیورسٹی  لاہور لاء کالج سے جمیل اصغر بھٹی کا داخلہ بھجوایا گیا تھا، نمائندہ  پنجاب یونیورسٹی کے عملے کی ملی بھگت سے رولنمبر جمیل اصغر بھٹی کا نام ظاہر ہوا، نمائندہ پنجاب یونیورسٹی  جمیل اصغر بھٹی کو ایل ایل بی کے سال دوئم کیلئے رائے خالد بشیر خان کے نام سے جاری رولنمبر دیا گیا، نمائندہ پنجاب یونیورسٹی  ایل ایل بی میں رائے خالد بشیر خان کے نام سے داخلہ تھا اور رزلٹ جمیل اصغر بھٹی کا نام ہے، نمائندہ پنجاب یونیورسٹی  جمیل اصغر بھٹی کی تصدیق معطل کر دی گئی ہے، نمائندہ پنجاب یونیورسٹی  ا

وبائی امراض سے حفاظت کی دعائیں

*  رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم فرماتے ہیں : « جب آدمی گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے : *"بِسْمِ اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ"* ”میں نے الله کے نام سے شروع کیا، میں نے الله پر بھروسہ کیا اور گناہوں سے بچنے اور کسی نیکی کے بجا لانے کی قدرت و قوت نہیں ہے سوائے سہارے الله کے.“ *-* تو تب اسے کہا جاتا ہے *(یعنی فرشتے کہتے ہیں):* تیری راہنمائی کر دی گئی، تجھے کفایت کر دی گئی اور تو بچا لیا گیا۔ (یہ سن کر) شیطان اس سے جدا ہو جاتا ہے ». *📗 |[ صحيح الجامع : ٦٤١٩ ]|

جرح کیسے کریں

جرح کیسے کریں؟! (یَنگ لائرز کے لیے) #فنِ_جرح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہان پر جرح کرنے سے پہلے ہمیں جرح کا بنیادی مقصد/مقاصد پتا ہونا چاہیے۔ جو کہ درج ذیل ہو سکتے ہیں 1: مدعی/مثتغیث کے کیس کو اس میں مٹیریل کنٹراڈکشنز لاتے ہوے غلط ثابت کرنا ۔۔۔۔ مٹیریل کنٹراڈکشن  اس کی تعریف کہیں نہیں کی گئی(کم از کم میری نظر سے نہیں گزری) لیکن عام طور پر وہ کنٹراڈکشن مٹیریل کنٹراڈکشن کہلاتی ہے جو وقوعہ/ ملزم کے خلاف پائے جانے والے کسی اہم ثبوت میں پائی جائے۔  مثال: "ایک کیس میں پولیس گشت پر تھی، انہیں اطلاع ملی کہ f8 مرکز میں ایک بندہ قتل ہو گیا ہے" اب پولیس تھانے سے گشت پر کس وقت نکلی؟ کون کون ساتھ تھا؟ کس گاڑی میں تھے؟ قتل کس وقت ہوا؟ (عینی شاہدین سے پوچھا جانے والے سوال) پہلے تین سوالوں میں پائی جانے والی کنٹراڈکشن کرابریٹری تو ہے لیکن وہ مٹیریل نہیں۔۔۔۔ کیوں کہ وہ مین مدعا کے متعلق نہیں۔ انہیں ہیومین ایرر کہہ کر درگزر کیا جا سکتا ہے!! جبکہ چوتھے سوال میں کنٹراڈکشن آنے پر وقوعہ ہی مشکوک ہو جاتا ہے اور بندہ بری ہو سکتا ہے۔ اس لیے کیس میں مٹیریل کنٹراڈکشنز لانے کی تیاری کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2: ا

تعلیمی ادارے بند کرنے کی حقیقت

*تعلیمی ادارے بند کرنے کی حقیقت* طلبہ اور معاشرے پر اس کے تباہ کن اثرات 1 ۔ ڈبلیو ایچ او(WHO) کی رپورٹ کے مطابق 12سال سے کم عمر بچوں میں کروانا وائرس کے چانسز تقریبا ٪0 ہیں۔ 2 ۔بچوں کے عالمی ادارہ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال تک کے بچوں کو ماسک کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ 3 ۔ اقوام متحدہ کی ہدایات کے مطابق اگر لاک ڈاؤن کرنا ضروری ھو تو بھی تعلیمی ادارے کھلے رہنے چائیے ۔ 4 ۔ امریکہ میں اس وقت کرونا کیسسز کی تعداد پاکستان سے 600 گناہ زیادہ ہے لیکن تعلیمی ادارے کھلے ھوئے ہیں۔ فن لینڈ میں کرونا کے دوران ایک دن کیلئے بھی تعلیمی ادارے بند نہیں ھوئے۔ 5 ۔ جس دن دوبارہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس دن پاکستان میں کروانا کے کل کیسسز کی تعداد 2547 تھی جبکہ اسی دن یو کے(UK) میں 15450 کیسسز رپورٹ ہوئے لیکن وھاں لاک ڈاؤن کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔ 6 ۔ وزراء تعلیم کانفرنس میں وزراء نے تسلیم کیا کہ سب سے ذیادہ SOPs پر تعلیمی ادارے عمل کر رہے ہیں تو پھر صرف اسکول ہی کیوں بند کیے گئے؟ 7۔ جب پارکس ، بازار، مارکیٹس، دفاتر سب کھلے ہیں کیا کرونا صرف تعلیمی اداروں میں آتا ھے، کیا یہ سارے ا

حضرتِ موسیٰ علیہ السلام اور بارش کی دعا

بنی اسرائیل کے زمانے میں ایک مرتبہ قحط پڑ گیا، مدتوں سے بارش نہیں ہو رہی تھی۔ لوگ حضرتِ موسیٰ علیہ السلام کے پاس گئے اور عرض کیا، یا کلیم اللّٰه! رب تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ بارش نازل فرمائے۔ چنانچہ حضرتِ موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو ہمراہ لیا اور بستی سے باہر دعا کے لیے آ گئے۔ یہ لوگ ستر ہزار یا اس سے کچھ زائد تھے۔ موسیٰ علیہ السلام نے بڑی عاجزی سے دعا کرنا شروع کی۔ "میرے پروردگار! ہمیں بارش سے نواز، ہمارے اوپر رحمتوں کی نوازش کر ۔۔۔ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے، بے زبان جانور اور بیمار سبھی تیری رحمت کے امیدوار ہیں، تو ان پر ترس کھاتے ہوئے ہمیں اپنی دامنِ رحمت میں جگہ دے۔" دعائیں ہوتی رہیں مگر بادلوں کا دور دور تک پتہ نہ تھا، سورج کی تپش اور تیز ہو گئی۔ حضرتِ موسیٰ علیہ السلام کو بڑا تعجب ہوا۔ اللّٰه تعالیٰ سے دعا کے قبول نہ ہونے کی وجہ پوچھی تو وحی نازل ہوئی۔ " تمہارے درمیان ایک ایسا شخص ہے جو گزشتہ چالیس سالوں سے مسلسل میری نا فرمانی کر رہا ہے اور گناہوں پر مصر ہے۔ اے موسیٰ! آپ لوگوں میں اعلان کردیں کہ وہ نکل جائے، کیوں کہ اس آدمی کی وجہ سے بارش رُکی ہوئی ہے اور جب تک و

منسا موسیٰ کی وجہ شہرت

منسا موسیٰ کو سب سے زیادہ شہرت اس کے سفرِ حج کی وجہ سے ہوئی جو اس نے 1324ء میں کیا تھا۔ یہ سفر اتنا پرشکوہ تھا کہ اس کی وجہ سے منسا موسیٰ کی شہرت نہ صرف اسلامی دنیا کے ایک بڑے حصے میں پھیل گئی بلکہ تاجروں کے ذریعے یورپ تک اس کا نام پہنچ گیا۔ اس سفر میں منسا موسیٰ نے اس کثرت سے سونا خرچ کیا کہ مصر میں سونے کی قیمتیں کئی سال تک گری رہیں۔ اس زمانے میں غالباً مغربی افریقا کے اس علاقے میں سونا بہت زیادہ پایا جاتا تھا جہاں منسا موسیٰ کی حکومت تھی۔ حج کے اس سفر میں موسیٰ کے ہمراہ 60 ہزار فوجی اور 12 ہزار غلام تھے جنہوں نے چار چار پاونڈ سونا اٹھا رکھا تھا۔ اس کے علاوہ 80 اونٹوں پر بھی سونا لدا ہوا تھا۔ اندازہ ہے کہ موسیٰ نے 125 ٹن سونا اس سفر میں خرچ کیا۔ اس سفر کے دوران وہ جہاں سے بھی گزرا، غربا اور مساکین کی مدد کرتا رہا اور ہر جمعہ کو ایک نئی مسجد بنواتا رہا۔ منسا موسیٰ مکہ معظمہ میں ایک اندلسی معمار ابو اسحاق ابراہیم الساحلی کو اپنے ساتھ لایا جس نے بادشاہ کے حکم سے گاد اور ٹمبکٹو میں پختہ اینٹوں کی دو مساجد اور ٹمبکٹو میں ایک محل تعمیر کیا۔ مالی کے علاقے میں اس وقت پختہ اینٹوں کا رواج نہیں