وہ وجوہات جن کی بنا پربیوی شوہر سے طلاق لے سکتی ہے Dissolution of Muslim Marriage By Wife
اسلام میں طلاق دینے حق صرف شوہر کو حاصل ہے مگر مسلم شادی خاتمہ قانون 1939کی دفعہ 2 کے تحت بیوی نو جوہات کی بنا پر شوہر سے طلاق لے سکتی
A women married under Muslim laws shall be entitled to obtain a degree of dissolution of marriage on following grounds
اگر شوہر 4 سال سے لاپتہ ہو یا 4سال سے بیوی کی خبر گیری نہ کر رہا ہو تو بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے
اگر شوہر بیوی کو دو سال سے خرچہ نہ دے رہا ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے
اگر شوہر نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے
اگر شوہر کو کسی جرم میں سات سال یا اس سے زیادہ کی سزا ہوئی ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے
اگر شوہر عرصہ تین سال سے ازداجی زمہ داریاں ادا نہ کر رہا ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے
اگر شوہر نامرد ہو اور جس کے ٹھیک ہونے کے بھی کوئی امکانات نہ ہو تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے
اگرشوہر ذہنی طور پر معذور ہوجاے تو صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے
اگرلڑکی نابالغ ہو اور اسکی شادی والدین کردیں تو بلوغت آنے پر لڑکی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے.
اگر شوہر بیوی پر ظلم کرتا ہو اور بیوی کی زندگی اجیرن بنادے تو اس صورت میں بھی بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے.
اگر شوہرکی دو بیویاں اور وہ اگر ایک بیوی کے ساتھ برابری نہ رکھے تو اس صورت میں بھی وہ بیوی طلاق کی ڈگری لے سکتی ہے
Legal References
Section 2 of The Dissolution of Muslim Marriage act 1939
2013 MLD 1148
2014 MLD 988
Comments
Post a Comment